علیم خان نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے ڈالا

علیم خان نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے ڈالا

لاہور(نیا ٹائم) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے علیم خان پر الزامات کے معاملے پر اب  علیم خان بھی کھل کر ان کے کیخلاف میدان میں آگئے ہیں  جبکہ عبدالعلیم خان نےسابق وزیر اعظم  کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج بھی دے ڈالا ۔

 

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اور سابق سنیئرصوبائی وزیرعلیم خان کا کہنا ہے کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں پھر ہم بھی حقائق بتائیں گے۔اگر آپ میرانام عزت سے لیں گے تو میں بھی آپ کا نام عزت سے لوں گا۔ عبدالعلیم خان نے اہم ڈویلپر کیساتھ فرح خان کے تعلقات کے بارے میں انکوائری کا  مطالبہ بھی کردیا ۔علیم خان نے روڈا اتھارٹی کے حوالے سے بھی اہم انکشافات کر دئیے ،کہا سابق وزیر اعظم عمران خان نے انٹرویو میں مجھ پر 300 ایکڑ زمین لیگلائز کروانے کا الزام لگایا۔ یہ الزام سراسر جھوٹ ہے جبکہ اس میں  حقائق کوبھی  مسخ کیا گیا ہے اور یہ مجھ پر الزام لگانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔

 

 علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ 2010 سے 2018 تک  میں اپوزیشن میں عمران خان کیساتھ کھڑا رہا ۔ کیا10سال پہلے ہی مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018 میں وزیر اعظم ہوں گے جبکہ  میرے پاس 300 نہیں بلکہ3ہزار ایکڑ ہے اورمیں نے زمین ایکوائر نہیں کرائی بلکہ نجی  زمینداروں سے خریدی ہے۔اب انکوائری  ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں اور اگر آپ میرا منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی  ٹی وی چینل پر میں آپ اور جہانگیر ترین بیٹھیں پھرسب سچ بولیں، عوام کو پتہ چلے علیم خان، ترین اور عمران کا اصل چہرہ کیا ہے۔

 

 

گورنر پنجاب کی صدر سے ملاقات کامقصدسامنے آگیا