گورنر پنجاب کی صدر سے ملاقات کامقصدسامنے آگیا

گورنر پنجاب کی صدر سے ملاقات کامقصدسامنے آگیا

لاہور(نیاٹائم) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ آج صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کررہے ہیں۔

 

ذرائع کاکہناہےکہ گورنر سینیئر آئینی ماہرین کے ہمراہ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں گورنر، صدر مملکت سے پنجاب کیسیاسی صورتحال پر رہنمائی حاصل کریں گے۔

 

ذرائع نے دعوی کیاہےکہ گورنرپنجاب صدرپاکستان کے ساتھ ملاقات کےدوران لاہورہائیکورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس دائرکرنے بارےبھی مشاورت کرینگے،جنہوں نےحمزہ شہبازکی درخواست حلف برداری کےدوران گورنرپنجاب سمیت صدرکے حوالے سے سخت ریمارکس دیے تھے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے عید سے قبل ہی صدر مملکت سےملاقات کےلیے وقت مانگاتھا۔

 

علاوہ ازیں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کاکہناتھاکہ نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) کے دونوں اعلامیوں کے بعد غیرملکی سازش کی تصدیق ہو چکی ہے۔وقوعہ کے بعد تحقیقات سازش کے کرداروں اور طریقہ واردات کی ہونا ناگزیر ہوچکاہے، دیکھا جائے کیوں اور کیسے آرٹیکل 9 کی آئین شکنی کی گئی۔

 

گورنر پنجاب نےاپنے بیان میں مزید کہا کہ جو جج عدلیہ کی عزت کیلئے پریشر کے باوجود کوئی غیر آئینی فیصلہ نہیں دیتےوہ قوم کافخراور قابل تعریف ہیں۔

 

عمران خان کے متنازع بیانات پرچیف الیکشن کمشنرکابڑافیصلہ