• Thursday, 29 September 2022
پاک چین دوستی دل کی گہرائیوں میں بستی ہے:چین

پاک چین دوستی دل کی گہرائیوں میں بستی ہے:چین

بیجنگ(نیاٹائم)چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے لوگوں کے دل کی گہرائیوں میں گھرکرچکی ہے، جس کو دہشت گردی کا کوئی واقعہ سبوتاژ نہیں کرسکتا۔

 

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کراچی دہشت گردی پر پاکستانی لیڈرشپ کا اظہار یکجہتی گہری پاک چین دوستی کا ہی نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی حملے میں ہلاکتوں پر صدر، وزیراعظم سميت پاکستان کے سیاسی لیڈروں اور سماجی حلقوں نے ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی کے فیکٹس جاننے اور ذمہ داران کو انجام تک پہنچاننے کیلئے پاکستان کےساتھ ملکر کام کرنے کا دوبارہ عزم کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کیلئے پاکستانی اقدامات پرپورا فوکس ہے۔

 

یادرہے کہ کراچی یونی ورسٹی میں پچھلے ماہ ہونے والے خود کش حملے میں چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں پاکستانی ڈرائیور، کنفیوشس سینٹر کے ہیڈ سمیت تین چینی باشندے جان کی بازی ہار بیٹھے۔حملے کے بعد کالعدم دہشت گرد گروپ نے خودکش حملہ آور لڑکی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔پاکستانی حکام کی طرف سے بم دھماکے میں چینی باشندوں کے مارے جانے پر چین سے بھرپور ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیاگیا تھا اورملک بھرمیں چینی شخصیات کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

 

طوفانی بارشوں کے بعد افغانستان میں سیلابی صورتحال ، 20 ہلاکتیں