• Friday, 30 September 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو کتنی عیدی دی؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو کتنی عیدی دی؟

کراچی(نیا ٹائم)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے  پاکستانی اداکار شان شاہد کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں قاسم  خان اور سلیمان  خان کو اس مرتبہ کتنی عیدی دی۔

 

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حال ہی میں  لالی وڈ اداکار شان شاہدکو خصوصی انٹرویو دیا۔ اس انٹرویو میں عمران خان  نے سیاست سمیت دیگر موضوعات پر بھی دلچسپ گفتگو کی۔ دوران انٹرویواداکارشان نے چیئرمین پی ٹی آئی  سے پوچھا آپ نے اپنے صاحبزادوں  قاسم اور سلیمان کو اس مرتبہ کتنی عیدی بھجوائی۔ اداکار کے اس سوال کے جواب میں پہلے توعمران خان  نے ایک لمبی سانس لی اور پھر کہا ڈھائی سال ہوگئے میں نے ان کو نہیں دیکھا کیوں کہ درمیان میں کورونا آگیا اور اس کے بعد سفری  مسائل آگئے۔

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ نازاداکار شان شاہد نے کہا خان صاب آپ اپنے بیٹوں کو پیسے تو بھجواسکتے تھے نا جس پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا خیر عیدی تو بعد کی بات ہے۔ عمران خان نے اپنی بات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ  طلاق کی  سب سے بری چیزجو ہوتی ہے وہ یہ ہوتی ہے کہ آپ کے بچے آپ سے دور چلے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ سربراہ تحریک انصاف  عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ سے ان کے دو بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان ہیں جو اپنی والدہ کے ہمراہ  لندن میں ہی مقیم  ہیں اور وہ کبھی کبھار ہی عمران خان سے ملنے پاکستان آتے ہیں۔

 

 

لانگ مارچ میں خونریزی ہو سکتی ہے ، شیخ رشید