• Friday, 30 September 2022
طوفانی بارشوں کے بعد افغانستان میں سیلابی صورتحال ، 20 ہلاکتیں

طوفانی بارشوں کے بعد افغانستان میں سیلابی صورتحال ، 20 ہلاکتیں

کابل (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) افغانستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی ، لینڈ سلائیڈنگ ، سیلابی ریلوں کے باعث 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ، کئی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغانستان کے 10 صوبوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اورجانی و مالی نقصان کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں ۔

بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے صوبوں میں قندھار ، ہلمند ، ہرات ، بدخشاں ، تاخار ، پروان ، قندوز ، میدان وردک ، بغلان ، فریاب اور جوزان شامل میں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات کے بعد کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ 30 کے قریب بری طرح زخمی ہوئے ہیں ۔ سیلابی صورتحال کے باعث مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر برائے قدرتی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ملاوی شرف الدین مسلم کے مطابق سیلاب کے باعث درجنوں مکانات سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ سیلاب سے 100 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال سے کم از کم 20 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 30 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

 

کراچی یونیورسٹی دھماکا قابل مذمت ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ