
قومی فاسٹ باولر حسن علی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
لندن (نیا ٹائم ویب ڈیسک )انگلش کاونٹی کرکٹ کلب لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے لنکا شائر کی طف سے کھیلتے ہوئے گوشتہ ماہ دو بار ایک اننگز میں 5 ، 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
حسن علی نے ہیمشائر کے خلاف کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا تھا ، جبکہ اس سے قبل گلوسٹر شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے انہوں نے ایک اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔
لنکا شائر نے حسن علی کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں سوشل میڈیا پر ایک بیان بھی جاری کیا ہے ، جس میں انگلش کاونٹی کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ اپریل کیلئے آپ کے ہلٹن کھلاڑی حسن علی ہیں ۔
نیشنل کرکٹ کونسل نے تینوں فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ