• Friday, 30 September 2022
میری کردار کشی کیلئے

میری کردار کشی کیلئے "ویڈیوز "تیار کی جا رہی ہیں ، عمران خان

اسلام آباد (نیا ٹائم ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری کردار کشی کیلئے مخالفین نے ایسی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں جو "ویڈیوز" تیار کر رہی ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل میں میزبان کی طرف سے سیاست میں مارکیٹنگ کمپنیوں اور ففتھ جنریشن وار کے استعمال سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ" مجھے مافیاز کا سامنا رہا ہے ، جن میں سب سے بڑا مافیا شریف خاندان ہے ، جو ہمیشہ ذاتی حملے کرتے ہیں کیونکہ یہ خاندان گزشتہ 35 سال سے اس ملک کی سیاست پر مسلط ہے "

انہوں نے الزام لگاییا کہ شریف خاندان عید کے بعد میرے خلاف کردار کشی کی مہم شروع کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے ۔ اب عید ختم ہو چکی ہے ، آپ دیکھیں گے کہ وہ میری کردار کشی کیلئے تیار ہیں اور شریف خاندان نے اس کام کیلئے ایسی کمپنیاں ہائر کی ہیں جو مواد کی تیاری کر رہی ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان اپنے اربوں روپپے کی چوری کا حساب دینے کے بجائے میری کردار کشی کریں گے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جمائما کا کیا جرم تھا  سوائے اس کے کہ وہ میری بیوی تھی ۔ اب انہیں فرح خان ملی ہے اس کا بھی جرم یہی ہے کہ وہ میری اہلیہ بشریٰ بیگم کی قریبی دوست ہے ۔

انہوں نے مزید کہا شریف خاندان نے ایسی " ویڈیوز " تیار کر لی ہیں جس طرح سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور جج ارشد ملک کی بنائی گئی تھیں ۔سابق وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ یہ اس مافیا کا طریقہ واردات ہے ۔ میں صرف یہی چاہتا ہوں کہ قوم سمجھ جائے کہ یہ کمپنیاں وہ ہیں جو کسی کا نام خراب کرنےمیں آپ کی مدد کر سکتی ہیں ۔

 

عالمی اسٹیبلشمنٹ کو اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت دی گئی