کراچی یونیورسٹی دھماکا قابل مذمت ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

کراچی یونیورسٹی دھماکا قابل مذمت ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(نیا ٹائم ویب ڈیسک)امریکا نے ایک مرتبہ پھرگزشتہ ہفتے  کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کر دی۔

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملہ کہیں اور کسی بھی جگہ ہووہ  قابل مذمت ہے خصوصاً تعلیمی اور مذہبی مقامات پر حملہ زیادہ قابل مذمت ہے۔یاد  رہے کہ گزشتہ ماہ چھبیس اپریل کو کراچی  کی نجی یونیورسٹی میں ایک خاتون خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد کی مدد سے خود کواڑا دیا تھا جس میں کنفیوشس سینٹر کے سربراہ سمیت  تین چینی شہری اور ایک پاکستانی جاں بحق جبکہ واقعے میں  تین افراد زخمی  بھی ہوئے تھے۔کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے  خودکش بمبار خاتون شاری بلوچ کا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں شاری بلوچ حملے کے حوالے سے بتا رہی ہوتی ہے۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کامزید کہنا تھا کہ  ہم پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاکستان کیساتھ باہمی تعاون  کا سلسلہ اسی طرح جاری رہےگا جبکہ ہم امید کرتے  ہیں   کہ پاکستان  دہشتگردوں کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہو گا۔انڈیا کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بلیک لسٹ کیے جانے اور امریکی کمیشن کے مودی حکومت پر پابندیوں کے مطالبے سے متعلق نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کا کمیشن کوئی حکومتی ادارہ نہیں ہےجبکہ محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادی کا آفس ان گزارشات کابغور جائزہ لے رہا ہے۔

 

 

شمالی کوریا نےرواں برس کتنےمیزائل تجربےکیئے!