عالمی اسٹیبلشمنٹ کو اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت دی گئی

عالمی اسٹیبلشمنٹ کو اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت دی گئی

اسلام آباد (نیا ٹائم ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی طرف سے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر عالمی اسٹیبلشمنٹ کو اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت دی گئی ۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے مزید کہا توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو رہا ، نہ ہو گا ، ملکی قوانین کے تحت کسی کو بھی توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

انہوں نے مزید کہا گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طرف سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط میں بھی اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دی گئی ۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ گورنر آئین و قانون کے ساتھ اپنے حلف کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ گورنر پنجاب جس پہاڑی کمک کے منتظر ہیں وہ انہیں کبھی نہیں ملے گی ۔

واضح رہے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خصوصی مراسلہ لکھ کر کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے مبینہ اتحادی قاتل کو وزیر داخلہ بنایا ہے اور پاکستان میں سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کا قانون استعمال کیا جا رہا ہے ۔

 

وفاقی وزیرخزانہ کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چیلنج