یوریا کھاد اب چھ گنا مہنگی ملے گی

یوریا کھاد اب چھ گنا مہنگی ملے گی

 اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب ڈیزل کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ سے چھ گنا مہنگی یوریا ملے گی جس سے کسانوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگا۔

 

پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹرشہبازگل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ میں شہباز سرکارپرطنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک ایشو کو حل کرنے کیلئے دوسرا مسئلہ کھڑا کر دیتی ہے، یہ ہے ان کی کارکردگی؟ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے کھاد کے کارخانوں کی گیس بندش کی گئی ہے اب ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے چھ گنا مہنگے نرخوں پر یوریا آئے گی۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت نامنظورکے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری حکومت نے پورا سال بجلی بھی دی اور تاریخ کی ریکارڈ یوریا بھی پیدا کی، ریکارڈ چیک کرلے، انہوں نے اس حکومت کو کسان دشمن قرار دیدیا۔

 

شدید گرمی کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ