گورنرپنجاب کی حکومت کو معاملات حل کرنے کی پیشکش

گورنرپنجاب کی حکومت کو معاملات حل کرنے کی پیشکش

 لاہور(نیاٹائم)گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے پولیٹیکل بحران کو آئین کے مطابق حل کرنے کی آفر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنےجھگڑے مذاکرات سے حل کرلینا ہی حسن سلوک ہے۔

 

گورنرپنجاب عمرسرفراز نے عید کے موقع پرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سیاسی بحران کے حل کی آفرکی ہے۔ گورنرعمرسرفراز چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں ملک اور صوبے میں سیاسی کرائسس کے خاتمے کیلئے گورنمنٹ کو سیاسی بحران آئین کے تحت حل کرنے کی آفر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے جھگڑے گفتگو سے حل کرنا ہی حسن سلوک ہے۔

 

عمرسرفرازچیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ لڑائی صرف آئین کی کتاب کھولنے سے حل ہو سکتی ہے، وزیراعظم صوبے کو اپنے لاڈلے کی ضد پرکیوں بحران پیدا کررہے ہیں۔گورنرپنجاب نے اپنے ٹوئٹ میسج میں تجویز دی ہے کہ آئیں بارہ کروڑ عوام کے صوبے میں ایک آئینی و قانونی چیف منسٹر کو گورنمنٹ چلانے دیں۔

 

امریکا کے ساتھ تعلقات سےمتعلق شہبازگل کی رائے