نیشنل کرکٹ کونسل نے تینوں فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی

نیشنل کرکٹ کونسل نے تینوں فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی

 دبئی(نیاٹائم)نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میں ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ رینکنگ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے اورآسٹریلیا کے رینکنگ پوائنٹس اضافے کے ساتھ 119 سے بڑھ کر 128 آگئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ سیکنڈ پوزیشن پر ہے  اور نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر جبکہ جنوبی افریقہ کے حصے میں چوتھا نمبر آیا ہے۔پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ بھی ایک درجہ بہتر ہوئی ہے اور پاکستان نے انگلینڈ سے 5 ویں پوزیشن چھین کر اپنے نام کرلی ہے جس کے بعد انگلش ٹیم چھٹے نمبر پرچلی گئی ہے۔

 

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سرفہرست ہے جس کو انگلش ٹیم کے چیلنج کا سامنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان صرف ایک رینکنگ پوائنٹ کا فرق ہے، نیوزی لینڈ کے 125 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ون ڈے میں آسٹریلیا تیسری اور بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ  ون ڈے رینکنگ میں بھی پاکستان ٹیم کی ایک درجے بہتری آئی ہے اور پاک ٹیم کا پانچواں نمبر ہوگیا ہے، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

 

 ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انڈیا کی پہلی پوزیشن مزید اچھی ہوگئی ہے اور وہ 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ون ہے جبکہ انگلینڈ کا پانچ پوائنٹس کے ساتھ سیکنڈ نمبر ہے، جبکہ پاکستانی ٹیم اس ریس میں تیسرے نمبر پربرقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کا چوتھا اورآسٹریلیا کا پانچواں نمبرہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد نمبر چھ پرآگئی ہے۔

 

بوم بوم آفریدی کی بیٹیوں نے والد کے رازافشا کر دیے