سڑکوں کی خستہ حالت کے باعث حادثات میں اضافہ ہوگیا

سڑکوں کی خستہ حالت کے باعث حادثات میں اضافہ ہوگیا

 فیصل آباد(نیا ٹائم)عرصہ درازسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بنی متعدد مین شاہراہیں ٹریفک کی روانی میں مسائل پیدا کررہی ہے، خستہ حال سڑکوں کے سبب حادثات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

 

فیصل آباد کے روڈز پرکہیں گردوغبار کے بادل، ملبے کے ڈھیر، تو کسی جگہ گہرے گڑھے آمدورفت کو جان جوکھم کا باعث بنارہے ہیں۔ سرگودھا روڈ، سمندری روڈ، جڑانوالہ روڈ، جھمرہ روڈ اور ستیانہ روڈ سمیت شہرکی بیشترمین شاہراہیں طویل عرصے سے بدحالی کا شکار ہیں جس سے شہریوں کیلئے سفر کرنا دشوار بن کررہ گیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے سڑکوں کی تعمیر کا کام کا آغاز تو کیا گیا لیکن اسے مکمل کرنا شاید ایجنڈے میں شامل ہی نہیں کیا گیا تھا جس پر شہری بھی حکام سے خفا ہوگئے ہیں۔

 

معاملے پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کا کام ہورہا ہے، جلد کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا جس کے بعد مسائل کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ تعمیراتی کام میں تاخیر کے باعث زیر تعمیر سڑکوں کے کناروں پر واقع دکانوں کے اونرز کی کاروباری سرگرمیاں بھی بُری طرح سے تباہ ہورہی ہیں۔

 

کوئٹہ میں آتشزدگی، 100 دکانیں جل گئیں