گاڑی پر فائرنگ سے حاملہ خاتون زخمی

گاڑی پر فائرنگ سے حاملہ خاتون زخمی

 کراچی(نیاٹائم)سپرہائی وے پر رات گئے گاڑی پرفائرنگ سے حاملہ خاتون زخمی ہوگئیں جنکی حالت ابتر بتائی جارہی ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا ہدف بننے والی خاتون کے خاوند ابرار صدیقی کا کہنا ہے کہ رات گئے گلشن معمار سے ساس اور اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ فالودہ کھاکر سسرال کے ہاں نیو کراچی جارہے تھے کہ اللہ والی چورنگی نیوکراچی سے قبل سنسان راستے پر دو نقاب پوشوں نے گاڑی کو روکا، گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے سیدھے فائر کھول دیے۔

 

شہری ابرار صدیقی نے کہا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے کار پر 4 گولیاں لگیں جبکہ فائرنگ سے 5 مہینے کی حاملہ بیوی زخمی ہوگئیں جن کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال شفٹ کردیا گیا کیا ہے۔شہری کے مطابق انکی بیوی کے پیٹ میں گولی لگی ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت خطرے میں ہے جبکہ انہیں عباسی شہید اسپتال سے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔

 

دو لڑکوں کو قتل کرکے لاشیں موٹروے پر پھینک دی گئیں