شمالی کوریا نےرواں برس کتنےمیزائل تجربےکیئے!

شمالی کوریا نےرواں برس کتنےمیزائل تجربےکیئے!

شمالی کوریا(نیاٹائم ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے رواں برس کا 14واں میزائل تجربہ قرار دیا جارہا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا بتانا ہےکہ شمالی کوریا نے حال ہی میں مشرقی ساحل کی طرف ایک میزائل فائر کیا ہے اور یہ تجربہ نارتھ کوریا کے حالیہ جوہری پروگرام سے متعلق بیان کے ایک ہفتے بعد کیا گیا ہے۔اس بیان میں شمالی کوریا کا بتانا تھا کہ وہ جتنی جلد  ہو سکے ایٹمی صلاحیت کے حصول کو ممکن بنائے گا۔

 

ساؤتھ کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے دعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا نے تقریباً دوپہر 12 بجے کے قریب پیانگ یانگ کے علاقے سے ایک میزائل فائر کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈ کا بتاناہےکہ شمالی کوریا کی طرف سے فائر کیا گیا میزائل ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل بھی ہوسکتاہے۔بین الاقوامی میڈیاکے مطابق شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ جاری برس ہتھیاروں کا 14واں تجربہ ہے۔

   

اس سے پہلے پچھلے مہینےشمالی کوریا نے 2017 کے بعد پہلے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جسے امریکا اور دوسرےہمسایہ ملکوں  پر شمالی کوریا کی طرف سے پریشر برقرار رکھنے کی منصوبہ قرار  دیا گیا تھا۔

 

امریکی صدر کیجانب سے وائٹ ہاوس میں عید تقریب کا انعقاد