کوئٹہ میں  آتشزدگی، 100 دکانیں جل گئیں

کوئٹہ میں آتشزدگی، 100 دکانیں جل گئیں

کوئٹہ(نیاٹائم)کوئٹہ کی  پشتون آباد کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 100دکانیں جل گئی ہیں۔

 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پشتون آباد کے علاقے تارو چوک میں پیش آیا جہاں مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو  ٹیمیں موقع پر  پہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ کی 6 کاروں نے فوری طور پر آگ بجھانے کا آغازکیا۔

 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  آتشزدگی سے 100 چھوٹی بڑی دکانیں جل گئیں اور  سامان بھی خاکستر ہوگیا جبکہ آگ سے متاثرہ مارکیٹ میں زیادہ تر کپڑے کی دکانیں تھیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں آتشزدگی  کا واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

 

اسلام آباد کی سبزی منڈی میں آتشزدگی ، درجنوں دکانیں جل گئیں