امریکا کے ساتھ تعلقات سےمتعلق شہبازگل کی رائے

امریکا کے ساتھ تعلقات سےمتعلق شہبازگل کی رائے

اسلام آباد(نیاٹائم) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری شہباز گل نے کہا ہےکہ امریکا سپر پاور ہے اس  کےساتھ دوستی چاہتے ہیں۔

 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی نئی ڈاکٹرائن بنائی، جیوسٹریٹجک نہیں معاشی سٹریٹجک کی، اس ڈاکٹرائن کا مقصددفاع سےنکل کرپاکستان کی معیشت کواچھاکرناتھا۔انہوں نے کہاکہ کوئی ملک ہزاروں کلومیٹر دورہے اس سے ہماری کیا دشمنی، ہم کسی کی پراکسی وار نہیں لڑیں گے، اس سلسلے میں ہی روس کا دورہ ہوا، روس کے دورے میں 30 فی صد گیس پیٹرول کی  پیشکش ہوئی۔

 

رہنماتحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امریکاسُپرپاور ہے، اس سے دوستی چاہتے ہیں، ایک سپرپاور کے گھٹنوں میں بیٹھ کرکیا ملے گا، ڈکٹیشن لے کر نہیں بلکہ امریکا سے ایسی دوستی چاہتےہیں جیسے بھابھی  اور ننددوستی چاہتی ہیں۔انہوں  نے مزید  کہا کہ ہماری پالیسی دوبارہ ہورہی ہے کہ سپر پاور سے ڈرنا ہے، پالیسی ہورہی ہے کہ امریکا بہادرجہاں کہے گا وہیں ٹریڈ کریں گے، ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہناچاہتے، نہ چاہتے ہیں کوئی ملک ہمیں مردہ بادبولے۔شہباز گل نے کہا کہ سٹیٹ بینک کا گورنراچھا کام کر رہا تھا مگر اسے ہٹادیاگیا۔

 

وزیر اعظم کی متحدہ عرب امارات کے وفد سے ملاقات