امریکی صدر کیجانب سے وائٹ ہاوس میں عید تقریب کا انعقاد

امریکی صدر کیجانب سے وائٹ ہاوس میں عید تقریب کا انعقاد

واشنگٹن(نیا ٹائم ویب ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن کیجانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی مناسبت سے  تقریب منعقد کی گئی جس میں امریکی خاتون اوّل بھی شریک تھیں اور امریکا بھر سے مسلم کمیونٹی  بھی موجود تھی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےامریکی  صدر جوبائیڈن  کیجانب سے  مسلم کمیونٹی کو عید کی مبار کباد دیتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم نے الیکشن کےدوران کیا گیا یہ وعدہ پورا کردیا کہ وائٹ ہاؤس میں عید کی تقریبات ایک بار پھر سے شروع کی جائیں گی۔بائیڈن کا کہنا تھا کہ مسلمان رمضان میں  تیس اور ہم  چالیس روزے رکھتے ہیں جبکہ میں نے لگاتارچالیس  روزے رکھے جس میں میٹھا حتیٰ کہ آئس کریم تک نہیں کھائی۔امریکی صدر نے کہاکہ پچھلے سال کورونا کے باعث عید کی تقریب نہ ہو پائیں  جبکہ  کورونا کے دوران لاتعداد مسلم ہیلتھ ورکرز نے ہمارے  شانہ بشانہ کام کیا۔

 

امریکا کے صدر جوبائیڈن کا مزید  کہنا تھا کہ رمضان میں کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے  جبکہ  مذہب کی بنیاد پر کسی کو  بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی امریکی گلوکارہ عروج آفتاب بھی موجودتھی۔عروج نے شاعرانہ انداز میں اپنا پیغام دیا جس میں پانی کے گلاس کاتذکرہ کیا تھا۔امریکی صدر نے گریمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی گلوکارہ کو اس دوران پانی کا گلاس پیش کیا جس سے ہال قہقوں سے گونج اٹھا ۔ تقریب کے اختتام پرعروج آفتاب اور مسلم کمیونٹی کی طرف سے صدرجوبائیڈن کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

 

 

روسی وزیرخارجہ کے بیان پراسرائیل سیخ پا،معافی کا مطالبہ