بوم بوم آفریدی کی بیٹیوں نے والد کے رازافشا کر دیے

بوم بوم آفریدی کی بیٹیوں نے والد کے رازافشا کر دیے

کراچی(نیا ٹائم)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راونڈر کھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹیوں سے جب پوچھا گیا کہ بابا  آپ کوکتنی عیدی دیتے ہیں تو انہوں نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابا  ہمیں عیدی نہیں دیتے۔

 

قومی ٹیم کے مایہ نازسابق  آل راونڈر کھلاڑی شاہد آفریدی اور ان کی فیملی نے نجی ٹی وی چینل کےعید  پروگرام میں شرکت کی ۔شاہد آفریدی نے بتایا بچپن میں والد صاحب کیساتھ نماز کے لیے جاتے تھے اور واپس آکرہم جس کو جانتے تک نہیں تھے ان کے گھر بھی عیدی لینے چلے جاتے تھے۔بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے شاہد خان آفریدی کا سیاست سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ انہیں وزیر اعظم  شہباز شریف  بطور ایڈمنسٹریٹربہت پسند ہیں  اور انہوں نے اسرائیل کے نہیں  بلکہ اپنے ملک کے وزیراعظم کو مبارک باد دی تھی۔ شاہد آفریدی کی بیٹیوں سے جب پوچھا گیا کہ بابا  آپ کوکتنی عیدی دیتے ہیں تو انہوں نے دلچسپ جواب دیتے ہوئےکہا کہ  بابا ہمیں عیدی نہیں دیتے۔

 

بوم بوم نے اپنے ہونےوالے داماد اور قومی فاسٹ بولرشاہین آفریدی کو عیدی بھجوانے سے متعلق بھی بتایا۔ بولے کہ آج کل کے بچے خود ہی چیزیں مینج کرلیتے ہیں۔آفریدی کی بیٹی اِنشا نے بتایا کہ انہیں کرکٹ  تو پسند نہیں ہاں جب وہ بور  ہوتی ہیں تو کچن میں چلی جاتی ہیں کیونکہ  باقی کوئی اورکچن میں نہیں جاتا۔شاہدآفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ نے دبئی کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں  وہاں اپنی ساری  زندگی گزارسکتی ہوں جس پر سٹار کرکٹر کے دلچسپ جواب نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔شاہد خان آفریدی  نے کہا کہ آپ کی پھروہیں شادی کرادیتے ہیں۔بوم بوم کی  سب سے  چھوٹی بیٹی نے اپنے بابا کے وکٹ لینے پر جشن کے انداز کی نقل کرکے  بھی دکھائی۔

 

 

رضوان کی بولنگ پرشاہین آفریدی کیا کہتے ہیں