دو لڑکوں کو قتل کرکے لاشیں موٹروے پر پھینک دی گئیں

دو لڑکوں کو قتل کرکے لاشیں موٹروے پر پھینک دی گئیں

 راولپنڈی(نیاٹائم)تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے دو لڑکوں کو قتل کیا جس کے بعد ان کی لاشیں کو موٹروے پر پھینک دیا۔

 

پولیس نے قتل اورزیادتی سمیت دیگر زاویوں پرانوسٹیگیشن کا آغاز کردیا ہے، سی پی او عمر سعید ملک نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کاوزٹ کیا، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوھاب نے ابتدائی انوسٹی گیشن پربریفنگ بھی دی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے دولڑکوں کو موت کے گھاٹ اتارا اورلاشوں کو موٹروے پر پھینک دیا، قتل ہونے والے لڑکوں کی عمریں دس سے بارہ سال کے درمیان ہیں۔ ابتدائی ملاحظے کے دوران لڑکوں کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ موبائل فرانزک لیبارٹری کے ذریعے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔

 

 لڑکوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزاسپتال ٹیکسلا شفٹ کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پرمقتول لڑکوں کی پہچان نہیں ہوسکی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سی پی اوعمرسعید ملک نے جائے وقوعہ کا وزٹ کرکے ایس پی پوٹھوہار سے تفصیلات دریافت کیں اور جائے واردات کا معائنہ کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی اندوہناک واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

 

پولیس افسران نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ہے کہ معاملے کی انوسٹی گیشن زیادتی قتل، اغوا سمیت دیگر اینگلوں سے بھی کی جائے تاکہ جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔

 

ماں اور4بچوں کےگلےکاٹ دیئےگئے