واٹس ایپ کےنئےفیچرسےمتعلق جانیئے

واٹس ایپ کےنئےفیچرسےمتعلق جانیئے

امریکا(نیاٹائم ویب ڈیسک)میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین میسنجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے سٹیٹس کے حوالے سے ایک نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کر رہا ہے۔

 

ویب بیٹا انفو کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ سٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے کیلئے ایک نئے فیچر کو متعارف کرانے جا رہا ہے جسکے بعد واٹس ایپ صارفین بھی انسٹاگرام کی طرح نجی چیٹ کے دوران کانٹیکٹ لسٹ میں شامل سٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھ سکیں گے۔

 

ویب بیٹا انفو پر اس فیچر سےمتعلق صارف کی چیٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں دوران چیٹ ہی کانٹیکٹ فہرست میں شامل نمبرز پر اپ ڈیٹ کیے گئے سٹیٹس کو بھی دیکھا جاسکے گا۔

 

شیئر کیے گئے سکرین شاٹ میں  واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کو کانٹیکٹ فہرست میں شامل کسی بھی صارف کی پروفائل پک پر کلک کرنے سے ان کا سٹیٹس دیکھنے کی پرمیشن دےگا۔

واٹس ایپ کےنئےفیچرسےمتعلق جانیئے

لیکن تاحال یہ علم نہیں ہے کہ یہ فیچر کب جاری کیا جائے گا کیونکہ متعلقہ فیچر تیاری کےراؤنڈ میں ہے۔