شیخ رشید سمیت انکے ساتھیوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کرسکتا ہوں:رانا ثنااللہ

شیخ رشید سمیت انکے ساتھیوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کرسکتا ہوں:رانا ثنااللہ

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہا اگرچاہوں تو شیخ رشید اوراس کے ساتھیوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کردوں لیکن ایسا نہیں کرونگا اس قسم کے کاموں سے سیاست خراب ہوتی ہے۔

 

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں قابل افسوس واقعہ سامنے آیا اور قابل احترام مقام پر غیرشائستہ جملے کسے گئے۔ مدینہ منورہ میں چیخا گیا اور بلند آواز سے نعرے بازی کی گئی اورمدینہ منورہ میں جو ہوا وہ اتفاقاً نہیں بلکہ منظم پلاننگ کے تحت ہوا۔سابق وزیر داخلہ اورسابق وزیراعظم کے بیانات آن ریکارڈ ہیں جبکہ جہلم والے سابق وزیر کہہ رہے کہ ان کا باہر نکلنا مشکل ہے۔ ہم کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا اور بےبنیاد الزامات عائد کیے گئے۔ اگر میں چاہوں تو شیخ رشید اور اس کے ساتھیوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کردوں  لیکن اس طرح کی حرکتوں سے سیاست مشکل ہوتی ہے۔

 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جمہوری روایات کا خیال کریں اس طرح کے حربے سے پرہیز کریں ، میں نے ہر بندے کو پارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے سے منع کیا ہے۔ آپ نے پونے چارسال بہت کڑا امتحان لیا، فرح خان کے خلاف جوالزامات عائد کیے گئے ہیں ان پر نیب اور ایف آئی اے کو جواب دینے کے پابند ہیں۔ ایسے واقعات سے سیاست کسی نیا رخ اختیار کرلیتی ہے۔ مجھ پر بطور صدر پنجاب بڑا پریشر ہے میں نے کارکنان کو روکا ہے۔

 

 عمران خان اپنے خلاف کرپشن اسکینڈلز سے بچنے کیلئے کہتے ہیں سازش ہوئی اور لوگوں کو راستہ بتایا جارہا ہے کہ مخالفین کے بچوں کا گھیراؤ کرو۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سائبرکرائم ونگ اظہار رائے کی آزادی کو قطعی طور پر نہیں دبائے گا جبکہ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا شروع کردیا گیا ہے اور بابا رحمتے کی عمران خان سے میٹنگ ہوئی  تو لوگوں کو اچھی امید نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب پراٹیک کیا گیا اور وزارت داخلہ کیجانب سے سعودی عرب سے مدینہ منورہ واقعے پر کارروائی کی درخواست دے گی۔ سعودی حکام سے ریکوسٹ کریں گے کہ ملوث افراد کی فوٹیجزبھیجوائی جائیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی کال پر پورے پنجاب سے 2000 لوگ باہر نکلے لیکن ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ اظہاررائے کو کسی صورت نہیں دبائے گا۔

 

شیخ رشید پرمقدمے کے لیے شہری عدالت جا پہنچا