عیدالفطرکے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

عیدالفطرکے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیا ٹائم)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند یکم مئی کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے اس لیے  عیدالفطر  تین مئی بروز منگل ہونے کا امکان ہے ۔

 

ترجمان محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سائنسی پیرامیٹرز کے مطابق  انتیس رمضان المبارک کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اور  اس دفعہ  پورے تیس روزے ہوں گے۔واضح  رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے  عیدالفطر کیلئے4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیاہے۔وزیراعظم آفس کیجانب سے جاری  کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک  میں 2 سے 5 مئی یعنی پیر سے جمعرات تک چھٹیاں ہوں گی۔وزیراعظم شہباز شریف کو عیدالفطر کیلئے3چھٹیوں کی تجویز بھجوائی گئی تھی لیکن  انہوں نے4 چھٹیاں دینے کی منظوری دی۔

 

اس طرح  وفاقی و صوبائی سرکاری ملازم اتوار سے لیکر جمعرات تک ایک ساتھ 5 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔دوسری طرف عیدالفطر کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا جبکہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس لاہور،کراچی،پشاور اور کوئٹہ میں ہوں گے ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔اجلاس یکم مئی کو شام  چھ بج کر بیس  منٹ پر شروع ہوگا اور عیدالفطر کا اعلان ملک میں چاند نظر کی شہادتوں کی صورت میں کیا جائے گا۔

 

 

سابق وزیراعلی عثمان بزدار سے سکیورٹی واپس لے لی گئی