حدیقہ کیانی نے اپنے مشہور گانے کو چرانے پر آواز اٹھادی

حدیقہ کیانی نے اپنے مشہور گانے کو چرانے پر آواز اٹھادی

لاہور(نیا ٹائم)حدیقہ کیانی کا شمارپاکستان کے ان نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہیں دنیا بھرسے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی، گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی حدیقہ نے اپنے مشہور ترین گانے ‘بوہے باریاں ‘ کی نقالی پرآواز بلندکردی ہے۔

 

حدیقہ نے بھارتی گلوکارہ کانیکا کپورپر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا گانے کی دھن اور شاعری بغیرمجھ سے پوچھے استعمال کی گئی۔گلوکارہ نے انسٹااسٹوریزمیں بھارتی گلوکارہ کے گانے اورنتشہیری مہم کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی بھارتی گلوکاروں نے بغیراجازت لیےیہ گانا کاپی کیا،اس کے علاوہ بوہےباریاں کو بغیر کسی قسم کی رائلٹی کے شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کی ایک مووی میں بھی شامل کیا گیا۔

 

حدیقہ نے پوسٹ میں کلیئر کیا کہ ان کو گانا چرانے والی کانیکا کپورسے کوئی ایشونہیں لیکن گانا استعمال کرنے سے پہلے پیشگی پرمیشن لینی چاہیے کیونکہ ان کے پاس تمام رائٹس محفوظ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی سنگرز کے گائے ہوئے ‘بوہے باریاں ‘ نے یوٹیوب پر بیس کروڑتک ویوزلیے لیکن انہیں آج تک اس بارے کسی قسم کی رائلٹی نہیں دی گئی، اور پاکستانی موسیقی چرانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔گانے کے بول حدیقہ کی ماں نے لکھے تھے،کئی یوزر نے یو ٹیوب پر کریڈٹ دیا اور کہا کہ یہ گانا سب سے پہلے حدیقہ کیانی نے گایا تھا۔

 

شہناز گل اپنی فیس خود سلیکٹ کرسکتی ہیں، سلمان خان کی آفر