
شدید گرمی کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
کراچی(نیاٹائم)ماہرین موسمیات نے پاکستان میں شدید گرمی کے باعث فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔
ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ مارچ کے بعد اب اپریل میں بھی پاکستان شدید گرمی کی زدمیں رہا اور گرمی بڑھنے کی وجہ سے فصلیں شدید متاثرہونے کا شبہ ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اپریل میں آم افزائش کے پراسس سے گزرتا ہے لیکن گرمی کی شدید لہرآم کی فصل کو نقصان پہنچا سکتی ہے،فصل وقت سے پہلے تیار ہوسکتی ہے اور زائد درجہ حرارت سے آم جلد پک جائیں گے، جلدی پکنے کی وجہ سے آم زیادہ رسیلے نہیں ہوں گے جب کہ وقت سے پہلے آم تیار ہونے سے سائز بھی کم ہوسکتا ہے۔
ماہرین موسمیات نے کہاہے کہ زمین ماحولیاتی بدلاؤ کے دوسرے دور میں داخل ہوگئی ہے، 1980 کے بعد دنیا کے درجہ حرارت میں اضافہ شروع ہوا جبکہ 2020 کے بعد سے موسمیاتی تبدیلی میں مزید اضافہ ہوا۔ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت چھ سے سات ڈگری معمول سے زیادہ ریکارڈ کیے گئے، اس سال مون سون روٹین کے مطابق ہوگا جبکہ درجہ حرارت بڑھا تو مون سون کی بارشوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔
ایک سگریٹ نے تیار فصل جلا کر راکھ کردی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ