آج اور کل گرمی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگا

آج اور کل گرمی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگا

کراچی(نیا ٹائم)شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے متعدد شہروں میں ہیٹ ویو کے دوران آج اور کل شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پارہ چالیس جبکہ اندرون سندھ کے کچھ اضلاع میں کہیں اونچاس  اور کہیں پینتالیس  ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔گرمی کی شدت میں اضافے اور گلیشیئر  پگھلنے کی وجہ سے شمالی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کیلئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی  شیری رحمان  نے این ڈی ایم اے اورپی ڈی ایم اے کوسیلاب سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرکی ہدایات جاری کردی  ہیں۔

 

دوسری طرف ملک کے مغربی علاقوں میں بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم کل سے آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ پانچ  مئی تک رہے گا جس کے ذریعے اسلام آباد، راولپنڈی،  مری،  ملتان، خوشاب،  ڈیرہ غازی خان، سکھر، کوئٹہ، چاغی اور سبی سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں بادل برس سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور ٹھٹہ میں تیز ہواؤں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

رواں برس جنوبی ایشیا کو شدید گرمی کا سامنا