خاتون نے انوکھے طریقے سے لاکھوں ڈالر کی لاٹری اپنے نام کرلی

خاتون نے انوکھے طریقے سے لاکھوں ڈالر کی لاٹری اپنے نام کرلی

 واشنگٹن(نیاٹائم)امریکی خاتون نے اپنے پوتے پوتیوں کی عمروں کو استعمال کرکے لاکھوں ڈالرزکی لاٹری اپنے نام کرلی ہے۔

 

اکثرایک محاورہ سنا جاتا ہے کہ دینے والا جب بھی دے تو چھپڑ پھاڑ کردیتا ہے، امریکی اسٹیٹ جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والی خاتون پر یہ محاوہ بلکل فٹ آتا ہے جس نے لاٹری سے حیران کن طور پر تین  لاکھ ڈالرز کی خطیر جیتی۔جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والی دادی نے اپنے پوتے پوتیوں کی عمر، 2، 4، 13، 16 اور 21 کے ہندسوں کے 5  لاٹری ٹکٹ لے تھے اور خوش قسمتی سے وہ لاٹری کی رقم اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔

 

امریکی دادی کا کہنا تھا کہ یہ انعام جیتنا ان کیلئے انتہائی حیران کن اور خوشی کا باعث ہے، اس رقم کو فضول کاموں میں نہیں لگاؤں گی نہ کسی قسم کی فضول خرچی کرونگی میں اس رقم کو فیوچر کیلئے جمع کروں گی تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔

 

گاڑی کے بونٹ پر روٹی بنانے کی ویڈیو وائرل