سابق وزیراعلی عثمان بزدار سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

سابق وزیراعلی عثمان بزدار سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

اسلام آباد(نیا ٹائم)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کیجانب سے استعفیٰ مسترد کیے جانے کے بعد صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت کرنے والے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

 

آج عثمان بزدار پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کیلئےسکیورٹی کے افراد کیساتھ پنجاب اسمبلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی تھی لیکن  اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کی اطلاع ملنے کے بعد سابق وزیراعلی عثمان بزدار کیساتھ موجود سکیورٹی اہلکار وہاں سے چلے گئے۔عثمان بزدار کی سکیورٹی کے دو سے تین افراد کو پنجاب اسمبلی چھوڑا گیا جن کیساتھ وہ بعد ازاں  اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔

 

اس موقع پر صحافیوں کیجانب سےسردار عثمان بزدارسے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سے سکیورٹی واپس لے لی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کچھ سٹاف کو کچھ واپس بھیجا ہے۔ایک صحافی نے پوچھا کہ سردار صاحب اس وقت  آپ سیاسی صورتحال کو کیسے دیکھتے ہیں جس پر سابق وزیر اعلی نے جواب دیا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے نام لکھا گیا خط مجھے موصول ہوا ہےاس حوالے سے اپنی کابینہ اور لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

 

 

شیخ رشید پرمقدمے کے لیے شہری عدالت جا پہنچا