شہناز گل اپنی فیس خود سلیکٹ کرسکتی ہیں، سلمان خان کی آفر

شہناز گل اپنی فیس خود سلیکٹ کرسکتی ہیں، سلمان خان کی آفر

ممبئی(نیاٹائم)بالی ووڈ کے معروف اداکار دبنگ خان نے اپنی آنے والی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کیلئے بگ باس اسٹاراداکارہ شہنازگل کو پیشکش کی ہے کہ جتنی رقم چاہیں لے سکتی ہے۔

 

بھارتی میڈیا میں خبریں زیر گردش ہیں کہ سلمان خان کی آئندہ فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کیلئے اداکارہ شہناز گل کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق شہناز گل مووی میں آیوش شرما کے مدمقابل دیکھائی دے گی۔سلمان خان کی طرف سے اداکارہ سے مووی میں کام کرنے کیلئے رابطہ کیے جانے کے بعد شہناز گل نے فوراً اپروول دے دی تھی اور اب اداکارہ کی مووی میں کام کرنے کے معاوضے کی خبر سامنے آئی ہے۔سلمان خان نے شہناز گل کو کہا ہے کہ وہ مووی میں کام کرنے کا جتنا معاوضہ چاہیں وصول کرسکتی ہیں۔ ہو کوئی اس بات سے واقف  ہے کہ سلمان خان شہناز گل کو بہت زیادہ  پسند کرتے ہیں۔ وہ بگ باس  تیرہ میں اپنی معصومیت سے سلو میاں کا دل موہ لینے میں کامیاب رہی تھیں۔

 

رپورٹس کے مطابق جب سلمان خان نے شہناز گل سے فلم کا حصہ بننے کے لیے رابطہ کیا تو ان کو اجازت دی کہ وہ اپنی فیس خود سلیکٹ کرسکتی ہیں۔ اور صرف فیس ہی نہیں بلکہ سلمان خان نے شہناز گل کو ان کی مصروفیت کے مطابق فلم کی شوٹنگ کیلئے تاریخیں منتخب کرنے کیلئے بھی کہا کیونکہ شہناز اس وقت کئی پروجیکٹس پر ورک کررہی ہیں۔

 

یاد رہے کہ فلم ’’کبھی عیدکبھی دیوالی‘‘ میں اداکارہ پوجا ہیج مرکزی رول ادا کریں گی۔ فلم میں آیوش شرما اور ظہیر اقبال سلمان خان کے بھائی کا کردارنبھائیں گے۔

 

نیتو سنگھ اور ودیا بالن بھی صبا قمر کی فین نکلیں