رواں برس جنوبی ایشیا کو شدید گرمی کا سامنا

رواں برس جنوبی ایشیا کو شدید گرمی کا سامنا

اسلام آباد(نیاٹائم)رواں برس جنوبی ایشیا کو شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، پاکستان میں بھی وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی جانب سے بھی ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کردیا گیا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

وزارت ماحولیاتی تبدیلی کیجانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کو رواں برس شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔ پاکستان اور ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت انچاس سے پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے خدشہ کا اظہار کیا گیا ہے۔ قبل ازوقت گرمی کی شدید لہر میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی نشانی ہے۔ علاوہ ازیں آج ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی زد میں رہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور نواب شاہ میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

ڈیرہ غازی خان اور جیکب آباد میں سنتالیس، لاڑکانہ، سبی، بھکر، بہاولپور میں چھیالیس، فیصل آباد اور حیدرآباد میں بیالیس، لاہوراور پشاور میں اکتالیس، اسلام آباد اور کراچی میں انتالیس ،گلگت میں چونتیس، کوئٹہ میں 33 اور لیہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 

محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہرکردیا