گاڑی کے بونٹ پر روٹی بنانے کی ویڈیو وائرل

گاڑی کے بونٹ پر روٹی بنانے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی(نیاٹائم)بھارت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اسی دوران ایک خاتون کی تپتی گرمی میں گاڑی کے بونٹ پر روٹی پکانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں اوڑیسا سٹیٹ کے علاقے سونپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید گرمی میں سورج تلے ایک خاتون اپنی گاڑی کے بونٹ پر روٹی بنارہی ہے۔ ویڈیو میں دو خاتون سڑک کنارے ایک گاڑی کے پاس تیز دھوپ میں کھڑی ہیں، ان میں سے ایک عورت آٹا اور چکلا بیلن لیے کارکے بونٹ پر روٹی بنا رہی ہوتی ہے۔

 

دھوپ کی شدت اس قدر تھی کہ کار کا بونٹ آگ کی طرح تپتے توے کا کام احسن انداز سے انجام دے رہا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے روٹی پک کرتیار بھی ہوجاتی ہے۔ سوشل میڈیا پراس ویڈیو کو تقریباً 80 ہزاربار ویوز کیا جاچکا ہے۔

 

تین ہم عمر بہنیں ایک ہی لڑکے سے شادی کی خواہش مند