افطاری کے دوران داعش کا حملہ ، 7 افراد جاں بحق

افطاری کے دوران داعش کا حملہ ، 7 افراد جاں بحق

دمشق (نیا ٹائم ویب ڈیسک )افطار کیلئے جمع ہونے والے شامی شہریوں پر داعش نے حملہ کر دیا ، 7 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے ۔ 

عرب میڈیا کے مطابق خانہ جنگی کا شکار ملک شام کے مشرقی صوبے دیر الزور کے علاقے ابو قصاب میں افطار کیلئے جمع ہونے والے نہتے شہریوں پر داعش کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ 

کالعدم داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ اس وقت کیا گیا جبکہ شامی شہری بڑی تعداد میں افطار کیلئے ایک مقام پر جمع ہوئے تھے ۔ 

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے حوالے سے عرب نیوز نے کہا ہے کہ دہشت گرد موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے افطار کیلئے جمع ہونے والے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی فورسز کی حالیہ کارروائی میں داعش کے لیڈر ابو ابراہیم القریشی اور اس کے ترجمان کی ہلاکت کے بعد سے مشرقی شام سمیت دیگر علاقوں میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیاں بڑھ گئی ہیں ۔ 

لیڈر اور ترجمان کی ہلاکت کے بعد داعش کے موجودہ ترجمان ابو عمر المہاجر نے انتقامی کارروائیوں کی دھمکی دی تھی جس کے بعدحالیہ 11 دنوں میں شام کے شمال مشرقی علاقے میں داعش اب تک 23 دہشت گردی کے حملے کر چکی ہے ۔

جوہر ٹاون دھماکے کا مرکزی کردار گرفتار