عمران خان مولانا طارق جمیل کے ہمراہ آج شب دعا  کریں گے

عمران خان مولانا طارق جمیل کے ہمراہ آج شب دعا کریں گے

اسلام آباد (نیا ٹائم )سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آج شب مولانا طارق جمیل کے ہمراہ اپنی تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں گے ۔ 

ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا " پاکستان 14 اگست 1947 ء کو بمطابق 27 رمضان المبارک معرض وجود میں آیا " 

عمران خان نے مزید لکھا " آج رات 27 رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں مولانا طارق جمیل کے ہمراہ پیارے وطن پاکستان کی حقیقی خود مختاری و جمہوریت کی کامیاب اور اپنی تحریک کی کامیابی کیلئے اللہ رب العزت سے دعا کروں گا۔ " 

واضح رہے عمران خان وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد سے سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے جلسوں اور احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ 

گزشتہ روز لاہور میں اپنے آخری جلسہ میں انہوں نے کارکنوں سے کہا تھا کہ 27 ویں رمضان المبارک کی شب خصوصی دعائیں کروائی جائیں اور جب تک ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی اور نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہوتا ہماری تحریک جاری رہے گی ۔ 

انہوں نے کارکنوں کو تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد انہیں اسلام آباد آنے کی کال دیں گے ۔

 
پی ٹی آئی رہنماوں کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاریاں