مریم نواز نے غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا

مریم نواز نے غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا

لاہور (نیا ٹائم ) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے ، ایسی دیدہ دلیری سے آئین و قانون اور عدالتوں کا مذاق اڑانا کسی نارمل انسان کے بس کی بات نہیں ۔ 

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مان رہے ہیں تو پھر ان سے سختی سے نمٹنا چاہئے ، 12 کروڑ عوام کے صوبے کو مذاق بنا دیا گیا ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آئین و قانون کا مذاق بنانے والے ان پاگلوں پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بچوں والی حرکتیں کر رہے ہیں کہ انسان سن کر دنگ رہا جاتا ہے ۔ ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریض ملک پر حکمرانی کر رہے تھے ، شکر ہے پاکستانیوں کی ان پاگلوں سے جان چھوٹی اور ملک بچ گیا ۔ 

واضح رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود آج بھی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری نہیں ہو سکی ، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے حکم دیا تھا کہ گورنر پنجاب خود حلف لیں یا کسی کو نمائندہ مقرر کریں لیکن اس کے باوجود آج بھی تقریب حلف برداری منعقد نہیں ہو سکی ہے ۔

 
پی ٹی آئی رہنماوں کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاریاں