پی ٹی آئی رہنماوں کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاریاں

پی ٹی آئی رہنماوں کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاریاں

اسلام آباد (نیا ٹائم )پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اہم شخصیات کے گرد آرٹیکل 6 کے تحت شکنجہ کسنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔ سابق حکومت کے اہم رہنماوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس کی تیاری شروع کر دی گئی ۔ 

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے مبینہ آئین شکنی اور آئین کی خلاف ورزی پر ریفرنس کی تیاری کیلئے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان تحیک انصاف کی اہم شخصیات کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے ۔ جس کیلئے وزارت داخلہ و قانون میں باقاعدہ طور پر تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق جن افراد کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے ان میں صدر عارف علوی ، سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں ۔ ان تمام شخصیات کے خلاف ریفرنس کیلئے مواد جمع کیا جا رہا ہے ۔ مبینہ آئین شکنی سے متعلق بیانات اور اسمبلیوں کے ریکارڈ کے حصول کیلئے بھی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ 

واضح رہے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کوئی بھی شخص جو بزور طاقت یا دیگر غیر آئینی ذرائع سے دستور کی تنسیخ کرے ، اس میں تخریب کرے یا اسے معطل کرے ، یا کسی بھی طرح اسے التواء میں رکھے یا ایسا کوئی اقدام کرے یا تنسیخ کرنے کی سازش یا تخریب کرے ، معطل یا التواء میں رکھے تو اسے سنگین غداری کا مجرم تصور کیا جائے گا ۔ 

آئین کے آرٹیکل 6 ، ۲ کے تحت کوئی شخص مذکورہ بالا افعال میں معاونت کرے یا مدد دے گا ، ۳ یا شریک ہو گا اسی طرح سنگین غداری کا مجرم تصور ہو گا ۔ 

پارلیمنٹ بذریعہ قانون ایسے اشخاص کیلئے سزا مقرر کرے گی جنہیں سنگین غداری کا مجرم قرار دیا جائے ۔

 
سندھ ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ایم این ایز کی رہائی کا حکم