بھارت میں ہندی زبان کےمعاملےپرتنازع کھڑا ہوگیا

بھارت میں ہندی زبان کےمعاملےپرتنازع کھڑا ہوگیا

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)بھارت میں ہندی کو قومی زبان کا درجہ دینے کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر تنازع کھڑا ہو گیا ہے اور لفظی جنگ سیاستدانوں سے آگے نکل کر سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکاروں کے درمیان بھی جاری ہوگئی ہے۔

 

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے اداکار ککچا سدیپ کو ٹیگ کرتے ہوئے تحریرکیا گیا کہ آپ کے بقول ہندی ہماری قومی زبان نہیں ہے تو پھر آپ اپنی فلموں کو ہندی زبان میں کیوں ڈب کراتے ہیں؟

 

بالی وڈ اداکار کے اس ٹویٹ پر کرناٹکا کے سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی  میں  قائدحزب اختلاف سدارا مائیا نے اجے دیوگن کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہندی  نہ کبھی  ہماری قومی زبان تھی اور نہ ہو گی۔کرناٹکا کے قائدحزب اختلاف  نے مزید لکھا کہ یہ ہر انڈین شہری کی ذمہ داری ہے کہ مقامی زبانوں کو عزت دے، ہر زبان کی اپنی ایک ہسٹری ہے جس پر عوام فخر کرتے ہیں اور میں کناڈیگا ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

 

روسی صدرنےبیرونی مداخلت پر خبردارکردیا