ایک سگریٹ نے تیار فصل جلا کر راکھ کردی

ایک سگریٹ نے تیار فصل جلا کر راکھ کردی

حافظ آباد(نیاٹائم)ایک سگریٹ نے 60 ایکڑ پرکھڑی تیار فصل کو جلا کر راکھ کردیا۔

 

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ایک سگریٹ نے ساٹھ ایکڑ پرتیارکھڑی فصل جلا ڈالی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حافظ آباد کی بستی میں 60 ایکڑ پر گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی جس سے ساری آگ نے ساری فصل کو تباہ کردیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نامعلوم آدمی کے جلتی سگریٹ پھینکنے کی وجہ سے لگی۔

 

خیال رہے کہ اس سے پہلے بجوات سیکٹرسیالکوٹ میں 77 ایکڑ پر گندم کی تیار فصل کوبھی آگ لگی تھی۔ سرکاری رپورٹ کےمطابق سیالکوٹ میں پندرہ کاشتکاروں کی گندم کی تیار فصل جل کر راکھ ہوگئی ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف نے سیالکوٹ میں گندم کی فصل جلنے پر متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کی ہدایت دی تھی۔

 

گندم کی کٹائی کے بعد فضائی آلودگی کی اہم وجہ جانیئے