بم ڈسپوزل سکواڈ نے جامعہ کراچی دھماکے کی رپورٹ جاری کر دی

بم ڈسپوزل سکواڈ نے جامعہ کراچی دھماکے کی رپورٹ جاری کر دی

کراچی (نیا ٹائم )بم ڈسپوزل سکواڈ نے جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے ، رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ 

بم ڈسپوزل سکواڈ کی طرف سے جامعہ کراچی کے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ، رپورٹ کے مطابق ہائی ایکسپلوژو دھماکے کیلئے سٹیل کے بال بیرنگز بھی استعمال کئے گئے ۔ 

رپورٹ کے مطابق خود کش بمبار نے حملہ ایک میٹر کے فاصلے سے کیا ، فرانزک ماہرین نے خود کش بمبار کے جسمانی اعضا اور برقعے کے کچھ حصے حاصل کر لیے ہیں ۔ تحقیقاتی ادارے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ 

واضح رہے آج جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے میں غیر ملکی اساتذہ کی وین کو نشانہ بنایا جس میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

چینی باشندوں کی گاڑی کو خود کش حملے کا نشانہ بنانے والی خود کش بمبار خاتون کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں اسے گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ حملے کی ذمہ داری ایک کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے ۔

 
جامعہ کراچی خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی