عید کب ہو گی ؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا

عید کب ہو گی ؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا

لاہور (نیا ٹائم) پاکستان میں عید الفطر کب ہو گی ، ماہرین فلکیات نے بتا دیا ، ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں اتوار کی شام ملک کے کسی بھی حصے میں چاند دکھائی دینے کا کوئی امکان نہیں جس کے باعث پاکستان میں عید الفطر منگل کے روز ہونے کا امکان ہے ۔ 

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی رویت اس وقت ہوتی ہے جس وقت اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت 19 گھنٹے سے زائد ہو اور غروب شمس و غروب قمر کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زائد ہو ۔ چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ بھی کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہو ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نیا چاند 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ایک بج کر 28 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے ، اتوار یکم مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں چاند کی عمر 18 گھنٹوں سے کم ہوگی ، جبک غروب شمس اور غروب قمر کا درمیانی فرق بھی کم از کم 40 منٹ ہونا چاہئے ، چترال ، دیر ، ہزارہ ، ہنزہ ، غذر اور گلگت میں 37 منٹ جب کہ ان علاقوں کے علاوہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں 37 منٹ سے کم ہو گا ۔ 

ماہرین فلکیات کے مطابق پیر دو مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 41 گھنٹوں سے زیادہ ہو چکی ہو گی ، دوسری طرف غروب شمس و غروب قمر کا درمیانی فرق جو 40 منٹ ہونی چاۃءے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 89 منٹ سے بھی زائد ہو گا ۔ لہٰذا اگر پیر کی شام بادل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کے تمام علاقوں میں چاند واضح اور تادیر دکھائی دینے کا امکان ہے ۔ 

دوسری طرف پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں غیر مصدقہ شہادتوں کو قبول کرتے ہوئے رواں برس بھی عید الفطر سعودی عرب کے ساتھ منائے جانے کا امکان ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق رواں برس بھی عید الفطر سعودی عرب کے ساتھ منانے کیلئے یکم مئی 2022 ء کی شام رویت ہلال کی غیر مصدقہ شہادتوں کو قبول کرتے ہوئے عید منائے جانے کا امکان ہے ۔ واضح رہے سابق وزیر مذہبی امور بھی مولانا شہاب الدین پوپلزئی کی کمیٹی جو اکثر چاند کی رویت کو متنازع بناتی ہے کے رکن رہ چکے ہیں ۔

 

رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے حکومتی ہدایات نامہ