ویوو نے پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون لانچ کر دیا

ویوو نے پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون لانچ کر دیا

بیجنگ(نیا ٹائم)چائنہ کی ملٹی نیشنل کمپنی ویوو نے اپنا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون "ایکس فولڈ" چین میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کروایا دیا۔

 

ویوو ایکس فولڈ میں 8.03 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فولڈنگ ڈسپلے کے لیے انتہائی پتلا گلاس استعمال کیا گیا ہے جبکہ 2 ان ڈسپلے فنگر اسکینر بھی اسکرینز میں موجود ہیں۔ فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن پراسیسر کے ساتھ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی،512 جی بی روم بھی اس ماڈل کا حصہ ہے۔ "ویوو ایکس فولڈ" میں 4600 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ فراہم کی گئی ہے جبکہ اس فون کو مکمل چارج ہونے کے لیے 37 منٹ درکار ہوتے ہیں۔ اس میں 50 واٹ وائرلیس چارجنگ اور 10 واٹ ریورس وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

 

اس فون کے کیمرے بھی فلیگ شپ گریڈ کے ہیں جبکہ اس میں زئیسز برانڈ کے کیمرا موڈیول کو استعمال کیا گیا ہے۔ فون میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس میں او آئی ایس فیچر کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ 12 میگا پکسل زوم کیمرا، 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ جبکہ ایک 5 ایکس پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی اسمارٹ فون کا حصہ ہے۔ ایکس فولڈ میں 2 سیلفی کیمرے بھی موجود ہیں جن میں سے ایک اندرونی جبکہ دوسرا بیرونی اسکرین پر نصب ہے۔

 

چائنہ کی ملٹی نیشنل کمپنی ویوو کے مطابق ویوو ایکس فولڈ کی بڑی اسکرین پر ایک ہی وقت میں 2 ایپلی کیشنز کو چلایا جاسکتا ہے۔ اس فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس کی قیمت 8999 یوآن (2 لاکھ 56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

 

فِٹ بِٹ واچ دل کی دھڑکن کا تعین کر سکے گی