پی ٹی آئی وزیر اعظم کا آفیشل اکاونٹ دینے سے انکاری

پی ٹی آئی وزیر اعظم کا آفیشل اکاونٹ دینے سے انکاری

اسلام آباد (نیا ٹائم )پاکستان تحریک انصاف حکومت جاتے جاتے چند سوشل میڈیا کے آفیشل اکاونٹس بھی نئی حکومت کے حوالے کرنے سے انکاری ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل ایسٹس میں وزیر اعظم آفس کاآفیشل ٹوئٹر ہینڈل بھی شامل ، جو نئی حکومت کو منتقل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سرکاری معلومات عوام تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پرانے ڈیجیٹل ایسٹس بھی بند کر دئیے ہیں اور یہ تمام اکاونٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں ۔

ذراءع کے مطابق پرانے اکاونٹس منتقل نہ ہونے کی وجہ سے نئی حکومت کو وزیر اعظم آفس کیلئے نیا ٹوئٹر ہینڈل بنا کر کام شروع کرنا پڑا ہے ۔

واضح رہے گزشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان کے آفیشل یو ٹیوب چینل کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا تھا اور اس کا نام  وزیر اعظم کے بجائے "عمران خان " کر دیا گیا تھا ۔

وزیر اعظم پاکستان کے نام سے یو ٹیوب چینل 2019 ء میں بنا تھا اور یہ چینل باقاعدہ طور پر وزیر اعظم کے نام پر ویریفائیڈ تھا ۔

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بھی شہباز شریف کے نقش قدم پر چلے پڑے