وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بھی شہباز شریف کے نقش قدم پر چلے پڑے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بھی شہباز شریف کے نقش قدم پر چلے پڑے

پشاور (نیا ٹائم )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے نقش قدم پر چلے پڑے ، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد جبکہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس کی منظوری دی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر دیا جائے گا ۔ ڈسپیریٹی الاونس گریڈ 1 تا 19 تک کے ملازمین کو دیا جائے اور اس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے کر دیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس دینے والا پہلا صوبہ ہے ، موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے ، محمود خان کے مطابق پچھلے سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں مین 35 فیصد اضافہ کیا گیا تھا ۔

 

دہشت گردوں کا حملہ ، پاک فوج کا میجر جوان سمیت شہید