پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے ایک اور ادارہ بند کر گئی

پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے ایک اور ادارہ بند کر گئی

کراچی (نیا ٹائم)پاکستان تحریک انصاف کا دور حکومت سپورٹس کیلئے بھی اچھا نہ گزرا ، پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے ایک اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بھی بند کر گئی ۔

پورٹ قاسم اتھارٹی نے اپنی کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کو ختم کر کے کھلاڑیوں کو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ کھلاڑیوں سے ان کی قابلیت اور تعلیم کے مطابق کام لیا جائے گا ۔

ڈائریکٹر ایچ آر ایم ذوالفقار احمد خان کے مطابق 12 اپریل کو جاری کئے گئے سرکلر میں پورٹ قاسم کی کرکٹ ٹیموں کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بند کئے جانے کے فیصلے سے کئی قومی اور انٹر نیشنل کھلاڑی متاثر ہوں گے جن میں شاداب کبیر ، عاصم کمال ، محمد سمیع ، خرم منظو ، تنویر احمد ، کاشف جواد اولمپئن ، محمد طلحہ ، عبدالروف اور دیگر فرسٹ کلاس کھلاڑی اور ہاکی کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی متاثر ہوں گے ۔ جنہیں کھیل چھوڑ کر ڈیسک پر کام کرنا پڑے گا ۔ ابھی تک کھلاڑی کوچنگ اور پریکٹس میں وقت گزار رہے ہیں ۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو عملاً ختم کر دیا گیا تھا ۔

 

آئی سی سی نے چار ملکی سیریز کی تجویز کو مسترد کر دیا