وزیر اعظم کا میٹر و بس فوری طور پر ائیر پورٹ تک چلانے کا حکم

وزیر اعظم کا میٹر و بس فوری طور پر ائیر پورٹ تک چلانے کا حکم

اسلام آباد (نیا ٹائم) وزارت عظمیٰ کا حلف لینے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے مصروف ترین دن گزارا ، وزیر اعظم شہباز شریف نے جڑواں شہروں کی عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے میٹرو بس فوری طور پر ائیر پورٹ تک چلانے کا حکم دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 روز کے اندر اسلام آباد میٹرو بس سروس کا دائرہ کار پشاور موڑ سے بڑھا کر ائیر پورٹ تک چلانے کے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر عملدرآمد سے شہریوں کو سہولت میسر ہو گی ۔

واضح رہے اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبہ میں پشاور موڑ تا ائیر پورٹ تک بس سروس چلانے کا منصوبہ تھا جو گزشتہ 4 سال سے زیر التوا ء ہے ۔ لاہور کے بعد اسلام آباد راولپنڈی کے شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس منصوبہ شہباز شریف کے دور میں ہی پایہ تکمیل تک پہنچا تھا ۔ شہباز شریف کے میٹرو بس منصوبے کو ابتدا میں عمران خان کی طرف سے جنگلا بس سروس کا نام دیا جاتا رہا تاہم بعدازاں انہوں نے بھی میٹرو بس سروس کی طرز پر پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ شروع کروایا ۔

 

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل کو طلب