تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل کو طلب

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل کو طلب

مظفر آباد (نیا ٹائم)آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے اجلاس 15 اپریل کو طلب کر لیا گیا ۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل کو طلب کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کے خلاف پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ منعقد ہو گی ۔

واضح رہے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف 25 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ آج اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد وزیر مالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم کی طرف سے جمع کروائی گئی جبکہ دونوں درخواست گزاروں کی طرف سے وزیر اعظم کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے 53 کے ایوان میں سے کم از کم 27 ارکان کی حمایت درکار ہے ، جبکہ آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر 3 روز کے بعد اور 7 دن کے اندر ووٹنگ کروانا لازم ہے ۔

 

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے نفرت انگیز مہم کا نوٹس لے لیا