پارلیمنٹ سیشن کو طول دئیے جانے کا امکان

پارلیمنٹ سیشن کو طول دئیے جانے کا امکان

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرٹیکل 254 کے تحت پارلیمنٹ کے سیشن کو طول دینے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج رات 9 بجے طلب کر رکھا ہے ، اجلاس میں اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کابینہ کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے سیشن کو آرٹیکل 254 کے تحت طول دئیے جانے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کی منظوری لی جانے کا امکان ہے ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر اعظم صدر کو ریفرنس کیلئے ایڈوائس بھجوائیں گے ۔

واضح رہے آرٹیکل 254 کے مطابق آئین کے مطابق کوئی عمل یا کام کسی خاص مدت کے اندر کرنا ضرورت ہاور اس اس مدت کے اندر نہ کیا جائے تو اس عمل یا چیز کا کانا صرف اس وجہ سے باطل یا غیر مؤثر نہیں ہو گا کہ یہ کام مدت کے اندر مکمل نہیں کیا گیا ۔

 

عمران خان نے سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی مانگ لی