عمران خان نے سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی مانگ لی

عمران خان نے سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد ( نیا ٹائم ) وزیر اعظم عمران خان کیلئے سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی کے انتظامات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کیلئے بطور سابق وزیر اعظم سکیورٹی انتظام کیا جائے اور سکیورٹی کے مجوزہ طریقہ کار کے مطابق سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے جائیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سیکرٹری داخلہ سے پوچھا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو کتنی سکیورٹی ملتی ہے ، اس حوالے سے آگاہ کیا جائے ۔ وزارت عظمیٰ سے علیحدگی کے بعد سکیورٹی کی نوعیت کیا ہو گی ؟ مکمل سکیورٹی جائزہ رپورٹ دی جائے ۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے خط ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ضروری کارروائی کیلئے ریفر کر دیا ہے ۔ دوسری طرف وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی وزیر داخلہ چھوڑنے پر سکیورٹی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے ، اس لیے رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

وزارت داخلہ میں دونوں خطوط کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق سابق وزیر اعظم کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

 

خچروں کے بازار لگنے سے بحران ختم نہیں ہوتے ، فواد چوہدری