
خچروں کے بازار لگنے سے بحران ختم نہیں ہوتے ، فواد چوہدری
اسلام آباد ( نیا ٹائم ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ے کہ خچروں کے بازار لگنے سے بحران ختم نہیں ہوتے ، پارلیمنٹ کے باہر صحافی نے ان سے پوچھا کیا ، " کیا آج ووٹنگ ہو گی " اس جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تو بہت تقاریر باقی ہیں ، میں نے ابھی تقریر کرنی ہے ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ، جنہوں نے لوگ خریدے وہ اب مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ سے بالا تر نہیں ہے ، ابھی ٹی ٹوئنٹ میچ باقی ہے ، کپتان سامنے نہیں ، کپتان ہمیشہ پیچھے ہوتا ہے ، آئین و قانون کے مطابق چلنا چاہئے ، حکومت نئے انتخابات چاہتی ہے ۔
فواد چوہدری نے مزید کہا میری اپوزیشن رہنماؤں سے بھی بات ہوئی ہے ، سیاسی جماعتوں کو ایک حل نکال کر اس پر انتخابات کی طرف جانا چاہئے ، انتخابات کی طرف جائیں تو ملک میں جاری آئینی بحران ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما سب ذہنی طور پر نئے انتخابات کیلئے تیار ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا عدالت اور فوج کا کام نہیں کہ وہ سیاستدانوں کے مسائل حل کروائیں ، سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر بات کرنا چاہئے ۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پھر تاخیر کا شکار
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ