الیکشن کمیشن نے صدرمملکت کے خط کاکیاجواب دیا

الیکشن کمیشن نے صدرمملکت کے خط کاکیاجواب دیا

اسلام آباد(نیاٹائم) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کے خط کاجواب دیتے ہوئےموقف اپنایاہےکہ الیکشن کمیشن اکتوبر میں انتخابات کرانے پرتیارہے۔

 

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئےخط کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کے لیےہم مکمل طورپر تیار ہیں،البتہ آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے مزید 4 ماہ درکار ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے خط کے جواب میں لکھا کہ عام انتخابات سے متعلق اہم مشاورت کے لیے صدر مملکت اجلاس بلائیں تاکہ اس میں انہیں مکمل بریفنگ دی جاسکے۔

 

واضح رہے کہ ایوانِ صدر نےالیکشن کمیشن کوعام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے بارے شیڈول اور تاریخ پوچھی ہے۔

 

سپریم کورٹ کے فیصلوں کا پارلیمنٹ میں آنا غلط روایت،فواد چوہدری