فرح خان کےسسر کی بہوکے خلاف چارج شیٹ

فرح خان کےسسر کی بہوکے خلاف چارج شیٹ

لاہور(نیاٹائم) مسلم لیگ ن کےسابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری اقبال گجرنے فرح خان کو اپنی بہو تسلیم کرنے سےانکارکردیا۔

 

سوشل میڈیاپرتیزی سےوائرل ویڈیو پیغام کے مطابق سابق لیگی ایم پی اے چودھری اقبال گجرنے اپنے بیٹے اور بہو فرح خان سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ چودھری اقبال گجرکہتے ہیں کہ میں نے فرح خان کو کبھی بھی اپنی بہو تسلیم نہیں کیا اوران کے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

 

چودھری اقبال گجر نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نہ جانے کیسے اس طرح کی خاتون کے چنگل میں آگئے ہیں ؟ یہ خواتین کا ایک گروہ ہے جو رائزنگ اسٹارز کو قابو کرنے میں ماہر ہے۔ فرح نے میرے بیٹے کو بہکایا اور باغی کرکے ان سےشادی کی تھی۔فرح خان کا خاندانی پس منظر کیا ہے مجھے اس کے بارے میں کچھ اتہ پتہ نہیں۔

 

خیال رہے کہ خاتون اول کی سب سے قریبی دوست فرح خان آج کل ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں ہیں۔ان پراپوزیشن نے الزام عائدکیاہےکہ وہ ڈیفکٹیو چیف منسٹر پنجاب تھیں، تمام تبادلے ان کی مرضی سے ہوتے تھے اوروہ پوسٹنگ ٹرانسفرکے عوض کروڑوں روپے وصول کرتی تھیں۔اطلاعات ہیں کہ فرح خان پاکستان سےدبئی منتقل ہوچکی ہیں۔

 

نواز شریف کا ن لیگی کارکنوں کے لیے اہم پیغام